ETV Bharat / city

ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج سے لوگوں کی کیا امیدیں وابستہ ہیں؟ - ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج

جموں و کشمیر میں جاری ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے نتائج کا اعلان 22 دسمبر کو کیا جائے گا۔ ابھی تک سات مرحلوں کی ووٹنگ ہوچکی ہے۔

ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج کے بعد  لوگوں کی کیا امیدیں

author img

By

Published : Dec 18, 2020, 4:23 PM IST

جموں و کشمیر میں پہلی بار ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات منعقد کرائے جارہے ہیں وہیں جموں و کشمیر میں جمہوری طرز کی حکومت کی غیر موجودگی میں ان انتخابات کو عمل میں لایا گیا۔ ان انتخابات کو مرکزی حکومت کی جانب سے زمینی سطح پر تعمیر و ترقی اور وادی کشمیر کی خوشحالی کے لئے کارگر قرارد دیا گیا ہے۔ دوسری جانب عوامی حلقوں میں بھی ان انتخابات سے یہ امیدیں ظاہر کی جا رہی ہیں کہ نتائج آنے کے ساتھ ہی عوامی مسائل حل ہوں گے۔

نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر و صوبائی سکریٹری شیخ بشیر کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ انتخابات کے نتائج حوصلہ افزا ہوں گے۔ امیدیں تو بہت ہیں کیونکہ نیشنل کانفرنس نے ڈٹ کر فرقہ پرست طاقتوں کا مقابلہ کیا ہے۔

ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج کے بعد لوگوں کی کیا امیدیں وابستہ ہیں؟
شبیر احمد وانی نامی ایک نوجوان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے پنچایت انتخابات بھی اس سے پہلے کرائے گئے تھے، اس وقت بھی بڑے بڑے دعوے کئے گئے تھے تاہم زمینی سطح پر کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں دیکھا گیا اور اب ڈی ڈی سی انتخابات منعقد کراکے بھی یہی دعوے کئے جارہے تاہم مجھے ان انتخابات سے کسی طرح کی کوئی امید نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.