ETV Bharat / city

Students Returned to Schools in Doda: طلبہ کی آمد سے دوبرس بعد اسکولوں میں ہر سو چہل پہل

author img

By

Published : Mar 4, 2022, 7:05 PM IST

جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ہی ضلع ڈوڈہ کے سبھی اسکولوں میں دو برس بعد رونق لوٹ آئی ہے۔ پہلے روز طلبا کو کورونا وبا سے بچانے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا گیا اور ماسک کے استعمال اور اس کے فوائد سے روشناس کرایا گیا۔ J&K School Reopen

دوبرس بعد اسکولوں میں طلبہ کی آمد سے ہر سو چہل پہل
J&K School Reopen 2022

جموں و کشمیر میں پہلے 5 اگست کو خصوصی درجے کی منسوخی اور اُس کے بعد عالمی وبا کورونا نے تمام شعبوں بالخصوص تعلیمی نظام کو مکمل مفلوج کر کے رکھ دیا۔ تقریباً دو برس بعد سرکاری حکم کے مطابق بدھ کے روز تمام اسکولوں کے در و دیوار بچوں کی آہٹ سُنتے ہی مہک اُٹھے۔ J&K School Reopen

J&K School Reopen 2022

اگرچہ ضلع ڈوڈہ میں پہلے روز بچّوں کی کم حاضری رہی۔ البتہ تدریسی وغیر تدریسی عملے نے اسکول پہنچے طلباء کا استقبال کیا۔

تقریباً دو برس سے ویران پڑے اسکولوں میں صاف صفائی کے بعد بچّوں کے کلاس رومز بھی سجائے گئے۔

پہلے روز بچوں کو کورونا وبا سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا گیا اور ماسک کے استعمال اور اس کے فوائد سے روشناس کرایا گیا۔

ڈوڈہ کے بوائز ہائر سکینڈری اسکول میں داخلی دروازے پر ہی سنیٹائزر رکھا گیا تھا جہاں ہر طلباء اسکول میں داخل ہونے سے قبل اپنے ہاتھوں کو سینیٹائز کر رہے تھے۔

بہرحال دو برس کے بعد تعلیمی طور طریقوں میں کئی بدلاؤ کئی آئے جن میں کورونا کا رہنما خطوط بھی ایک حصّہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.