ETV Bharat / city

ڈوڈہ: گاندھی جینتی کے موقع پر تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Oct 3, 2021, 4:10 PM IST

بابائے قوم مہاتما گاندھی کے 152ویں یوم پیدائش کے موقع پر ٹاؤن ہال ڈوڈہ میں میونسپل کونسل کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

گاندھی جینتی کے موقع پر تقریب کا اہتمام
گاندھی جینتی کے موقع پر تقریب کا اہتمام

تقریب میں ڈوڈہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے جب کہ اُن کے ہمراہ ڈوڈہ میونسپل کونسل کے چیئرمین بھی موجود رہے۔

گاندھی جینتی کے موقع پر تقریب کا اہتمام

ایک ماہ تک جاری رہنے والی 'کلین انڈیا' سوچھ بھارت مہم جس کا اہتمام 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت بھارت کی آزادی کے 75 سالوں کی یاد میں کیا جارہا ہے، کے لیے پروگرام میں موجود شرکاء نے اپنے قصبہ اور گھر کے صحن میں صاف ستھرائی کا حلف لیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہب برائے وومن امپاورمنٹ نے 'مشن شکتی' کے تحت پروگرام میں خصوصی طور پر خواتین کے حقوق اور موجودہ وقت میں اُن کے ساتھ گھریلو تشدد کے بڑھتے واقعات پر خطاب کیا۔

اس کے علاوہ طالبات نے خواتین کے ساتھ ہورہے ظلم اور ناانصافی پر مبنی اسٹیج ڈرامہ پیش کیا۔

اے ڈی سی ڈوڈہ نے گاندھی جینتی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں مہاتما گاندھی کی تعلیمات اور اُن کی طرز زندگی پر روشنی ڈالی۔

وید پرکاش گُپتا نے مہاتما گاندھی کی زندگی پر مختصر خطاب میں بتایا کہ وہ گاندھی جی کے خوابوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ آج تمام شہریوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ صفائی ملازمین کو صفائی کے دوران تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ کو کھلے میں پھینکنے کے بجائے کوڑے دان میں جمع کریں۔

اس موقع پر میونسپل کونسل ڈوڈہ کے تحت کام کررہے تمام صفائی ملازمین کی حوصلہ افزائی کے طور پر ٹرافی اور اسناد سے نوازا گیا۔

صفائی ملازمین نے بلدیہ کی جانب سے حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا لیکن اس بات کی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن کے تعاون سے اور جن کے کاندھوں پر 'کلین انڈیا' کی مہم چلائی جارہی ہے اُن کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.