جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے ایک دور دراز گاؤں خان پورہ پھگسو میں ایک ماہ سے بند پڑی ڈانڈی کاٹھاواہ شاہراہ سے مقامی لوگوں کو مختلف طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس حوالے سے مقامی لوگوں نے سڑک بند ہونے کے خلاف ایس ڈی ایم ٹھاٹھری کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاجی مظاہرین نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ قبل تیز بارشوں کی وجہ سے آئے سیلاب سے سڑک پر پتھر اور پسیاں گر آنے سے سڑک ناقابل آمدورفت ہو گئی تھی۔
سڑک کی بحالی کے لیے طویل انتظار کے بعد جب محکمہ نے کوئی کارروائی نہیں کہ تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہو گئے۔ مقامی لوگوں بالخصوص نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کرتے ہوئے سڑک پر پڑے پتھروں کو توڑا اور آمد و رفت کے لیے بحال کیا۔
مزید پڑھیں: ڈوڈہ:بے روزگار نوجوانوں میں 9 کمرشل گاڑیاں تقسیم
اگرچہ مقامی نوجوانوں نے مل کر سڑک کو جزوی طور بحال کرکے قابل آمد رفت بنایا ہے لیکن ابھی سڑک پر ملبے کے ڈھیر جمع ہیں۔ اس پر گاڑی چلانا خطرے سے خالی نہیں ہے۔