ETV Bharat / city

بی جے پی کے دور میں ترقی کاغذوں تک محدود: آزاد - ریاست کا درجہ

کانگریس کے سینیئر رہنما و جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے کہا ہے کہ بی جے پی کے دورے حکومت میں تعمیر و ترقی محض کاغذوں تک محدود رہ گئی ہے جب کہ کانگریس کے دور میں سبھی کام عملی طور پر کیے گئے۔

غلام نبی آزاد
غلام نبی آزاد
author img

By

Published : Aug 3, 2021, 12:36 PM IST

جموں میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کے سینیئر لیڈر غلام نبی آزاد نے کہا کہ موجود دورے حکومت میں تعمیراتی عمل کے سلسلہ میں صرف تجویز کاغذوں تک سمٹ کر رہ گئی ہے اور اب اس کو تعمیر وترقی کا نام دیا جارہا ہے ۔

بی جے پی کے دور میں ترقی کاغذوں تک محدود:آزاد

جموں وکشمیر کے درجے کی بحالی پر کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے خصوصی درجہ کی منسوخی کے بعد سے سیاحت اور صنعتی شعبہ مفلوج ہو کررہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینکڑوں چھوٹی بڑی صنعتیں بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں نوجوان بے روزگار ہوگئے ہیں۔

غلام نبی آزاد نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے اور انتخابی عمل میں حصہ لے کر تعمیر و ترقی کے عمل میں شامل ہو کر عملی طور پر عوامی خدمت کرنی چاہیے تاکہ جمہوری عمل کو مضبوط بنایا جاسکے۔

مزید پرھیں:

انہوں نے کہا جمہوریت اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے مرکزی حکومت کو چاہئے کہ انتخابات سے قبل ہی جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کیا جائے۔

ہم آپ کو بتادیں کہ جموں و کشمیر کانگریس کے سینیئر رہنما غلام نبی آزاد جموں کے تین روزہ دورے پر تھے دورے کے دوران موصوف نے جموں صوبے کے مختلف اضلاع کا دورہ کیا اور کانگریس کے ڈیلگیشن سے بات چیت کی ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.