سیمینار میں اسکالرز نے عاصیؔ کی شاعری اور زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی اورانہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
جموں یونیورسٹی شعبہ اردو کے پروفیسر شہاب نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’پنڈت ودیا رتن نے معتبر شاعری کی جسے عوامی حلقوں میں خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔‘‘
انہوں نے کہاکہ عاصیؔ نے اپنی شاعری میں انسانیت اور زندگی کی حقیقتوں کو اہمیت دی ہے۔
اس موقع پر گلو کار درمیش نرگوترہ نے عاصیؔ کے کلام کو موسیقی کا پیراہن عطا کرکے سامعین کو محظوظ کیا۔
تقریب کی صدارت ڈین فیکلٹی آف آرٹس، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی، وجاہت الدین علوی نے کی جبکہ سابق وائس چانسلر جموں یونیورسٹی پروفیسر آر آر شرما اور دیگر کئی اعلیٰ ادبی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔