ETV Bharat / city

Demand For Leave On Maharaja Hari Singh's Birthday مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر چھٹی کا مطالبہ، جموں میں احتجاج - مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر چھٹی کا مطالبہ

جموں خطہ میں لگاتار کئی برسوں سے آخری ڈوگرہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر 23 ستمبر کو تعطیل کا اعلان کرنے کے حق میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ جموں میں یووا راجپوت سبھا کے بینر تلے کئی سیاسی جماعتوں کے لیڈران اور کارکنان بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہوئے ہیں جن میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی، نیشنل کانفرنس، کانگریس اور بی جے پی بھی شامل ہیں۔ Demand For Leave On Maharaja Hari Singh's Birthday

مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر چھٹی کے مطالبے کو لے کر احتجاج

author img

By

Published : Aug 24, 2022, 6:16 PM IST

Updated : Aug 24, 2022, 6:28 PM IST

جموں: جموں خطہ میں مسلسل مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر تعطیل کی مانگ کئی برسوں سے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے کی جارہی تھی اور کئی بار جموں میں یووا راجپوت سبھا کی طرف سے اس ضمن میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ یووا راجپوت سبھا کارکنان اپنے صدر راجن سنگھ ہیپی کی قیادت میں توی پل پر مہاراجہ ہری سنگھ کے مجسمے کے سامنے جمع ہوئے اور بھوک ہڑتال شروع کردی۔ Demand For Leave On Maharaja Hari Singh's Birthday

مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر چھٹی کا مطالبہ، جموں میں احتجاج

راجپوت سبھا کے صدر ہیپی سنگھ نے کہا کہ ہم اپنے عظیم مہاراجہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر عام تعطیل کے مطالبے پر حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی کمیٹی کا انجام نہیں جانتے، جس نے الحاق کے دستاویزات پر دستخط کر کے جموں و کشمیر کو بھارت کا تاج بنایا۔ ہم حکومت کو مہاراجہ کے یوم پیدائش پر 23 ستمبر کو تعطیل کے لیے اپنی آخری سانس تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ لوگوں کے جذبات سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ اس مطالبہ کی حمایت میں یووا راجپوت سبھا کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہے ہیں۔ Yuva Rajput Sabha holds protest

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ان کے دیرینہ مطالبہ پر غور کرنے کے لیے اس سال جنوری میں ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی تاہم آج تک مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر تعطیل کا اعلان کرنے کے سلسلے میں انتظامیہ نے کسی بھی طرح کا فیصلہ نہیں سنایا۔ Yuva Rajput Sabha protest in Jammu

یہ بھی پڑھیں: Demand For Leave On Maharaja Hari Singh's Birthday: مہاراجہ ہری سنگھ کے یوم پیدائش پر چھٹی کا مطالبہ

Last Updated : Aug 24, 2022, 6:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.