ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری، وکاس کنڈل نے آج ضلع کے تمام علاقوں کو موبائل کنیکٹیویٹی Mobile Connectivity سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ موجودہ مواصلاتی ڈھانچے Existing Communication Infrastructure کو مضبوط بنانے کے لیے عوام کو بہتر اور معیاری خدمات کو یقینی بنانے کے لیے کہا۔ انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ٹیلی کام کمیٹی کے اراکین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں ٹیلی کام انفراسٹکچر اور کنیکٹیویٹی سے متعلق دیگر مسائل پر تبادلہ خیال Discuss Telecom Infrastructure and Other Connectivity Issues کیا گیا۔
Need to Improve Mobile Connectivity in Rajouri اس موقع پر اے ڈی سی راجوری، سچن دیو سنگھ، ٹی ڈی ای بی ایس این ایل، چندن سنگھ، بھانو پرتاپ سنگھ، سیلز مینیجر ایئرٹیل، حق نواز اور نیٹ ورک انجینئر، اجے بنگوترا۔نے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کلال کے علاقے میں نیٹ ورک کنیکٹیویٹی کا مسئلہ ہے جہاں JIO ٹاور پہلے سے نصب ہے لیکن فوج کی جانب سے این او سی کی عدم دستیابی کی وجہ سے فی الحال فعال نہیں ہے۔ ڈی ڈی سی نے یقین دلایا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے متعلقہ حکام کے ساتھ معاملہ اٹھائیں گے۔اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ ضلع میں کچھ ایسے علاقےبھی ہیں جہاں موبائل کنیکٹیویٹی نہیں ہے۔ انہوں نے متعلقہ افراد سے کہا کہ وہ ان علاقوں کو موبائل کنیکٹیویٹی کے لیے موثر اقدامات کریں تاکہ ان علاقوں میں عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی نے کہا کہ ضلع کے سرحدی علاقوں میں رابطوں کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ عوام کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ناقص رابطہ ان علاقوں میں ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن گیا ہے۔ ضلع میں بھارت سنچار نگم لمیٹڈ Bharat Sanchar Nigam Limited کی کارکردگی پرنوٹس لیتے ہوئے بی ایس این ایل کے متعلقہ افسر سے کہا کہ وہ عوام کی ضرورت کے مطابق اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کریں۔
مزید پڑھیں: Review of Agricalture Sector in Rajouri: ڈی ڈی سی راجوری نے زرعی شعبے کی کارکردگی کا جائزہ لیا
ڈی ڈی سی نے ان سے عوام کو معیاری ٹیلی کمیونیکیشن خدمات فراہم کرنے کے لیے ضلع میں اضافی انفراسٹرکچر بنانے کے علاوہ موجودہ انفراسٹرکچر کا بہترین استعمال کرنے کو بھی کہا۔