جموں و کشمیر سے فرار ہونے والے ایک عاشق جوڑےکو پالگھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گزشتہ 20 دنوں سے پولیس اس جوڑے کو تلاش کر رہی تھی۔ پولیس نے جوڑے کو ان کے موبائل لوکیشن کی بنیاد پر ٹریس کرلیا۔ لیکن اس دوران انہوں نے اپنا فون بند رکھا تھا، جس سے اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔ لیکن جوں ہی نوجوان نے اپنا موبائل آن کیا تاک میں لگی پولیس نے دونوں فرار جوڑے کو آدبوچا، پالگھر اور کشمیر پولیس کی مسلسل جدوجہد کے بعد آخرکار جوڑے کو گرفتار کر لیا گیا۔ جمعہ کے روز دونوں کو راجوری پولیس کشمیر لے آئی۔ Lover JK Lover Couple Arrested From Palghar
گرفتار نوجوان کی شناخت ذوالفقار محمد صادق کھٹانہ 22 سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے ایک گاؤں کا رہنے والا ہے۔ اسی کے پڑوس میں رہنے والی ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اس کا معاشقہ تھا۔ گھر والوں کو دونوں کی محبت کا پتہ چلتے ہی معاملہ نے کافی طول پکڑ لیا۔ جس کی وجہ سے دونوں کشمیر سے بھاگ گئے۔ اس تعلق سے نابالغ لڑکی کے رشتہ داروں نے پولیس تھانے میںایف آئی آر درج کرائی، 5 مارچ کو راجوری پولیس اسٹیشن میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔
اس وقت سے کشمیر پولیس اس جوڑے کو تلاش میں تھی۔ اس دوران ملزم کا کئی بار فون بند آیا۔ جب موبائل آن ہوا تو پولیس نے لوکیشن ٹریس کیا اس وقت راجوری پولیس کو اطلاع ملی کہ وہ ممبئی کے جوگیشوری علاقے میں اپنے ایک رشتہ دار کے پاس رہ رہا ہے۔ پولیس نے ذوالفقار سے رابطہ کیا اور اسے کہیں نہ جانے کو کہا۔ لیکن کارروائی ہونے کے خوف سے جوڑے ٹرین میں سوار ہوئے اور پالگھر کے لیے روانہ ہوگئے۔ وہ گزشتہ آٹھ دنوں سے کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے۔ راجوری پولیس نے پالگھر پولیس کی مدد سے جوڑے کو گرفتار کرلیا۔