ETV Bharat / city

نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جامع حکمت علمی،انسپکٹر جنرل سی آر پی ایف جموں

author img

By

Published : Sep 24, 2021, 2:34 PM IST

انسپکٹر جنرل سینٹرریزرو پولیس فورس ایس رنپیسے کا کہنا ہے اس وقت ڈرونز ایک بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ لیکن اس خطرہ سے نمٹنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں نہ صرف مرکزی حکومت بلکہ جموں وکشمیر میں تعینات سیکورٹی ایجنسیاں بھی حکمت عملی پرغو روخوض کر رہی ہیں

سی آر پی ایف
سی آر پی ایف

انسپکٹر جنرل سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) جموں پی ایس رنپیسے نے ڈرون خطرات کو ایک نیا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی ایجنسیاں ان خطرات سے نمٹنے کے لئے جامع حکمت عملی تیار کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوراترا کے پیش نظر شری ماتا ویشنو دیوی مندر سمیت تمام مذھبی اور تاریخی مقامات پر سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔

انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ڈرونز ایک بہت بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ لیکن اس خطرہ سے نمٹنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں نہ صرف مرکزی حکومت بلکہ جموں وکشمیر میں تعینات سیکورٹی ایجنسیاں حکمت عملی پر غو ر خوض کر رہی ہںی

انہوں نے مزیدکہا کہ سی آر پی ایف بھی سیکورٹی ایجنسیزجیسے فوج، پولیس وغیرہ کے ساتھ مل کر خطے سے عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لئے مصروف عمل ہے۔

مزید پڑھیں:سوپور حملہ پر سی آر پی ایف کا بیان

انہوں نے مزید کہا کہ سری نگر جموں قوی شاہراہ پر تعینات سی آر پی ایف اہلکار نہ صرف ٹریفک کی نقل و حمل کو یقینی بنا رہے ہیں بلکہ وہ عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں پر بھی کڑی نگاہ رکھ رہے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.