جموں شہر کے اکثر تفریحی مقامات پر جن میں باغی بہو اور مہاراجہ ہری سنگھ پارک قابل ذکر ہے ، ان پارکوں میں بچوں نے یوم اطفال دن منایا۔ یوم اطفال کے موقع پر بیشتر اسکولوں کے بچوں نے کھیل کود میں حصہ لیا۔
پانچویں جماعت کی طالبہ پوجا ٹھاکر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پنڈت جواہر لال نہرو کا جنم دن ہے۔ جس کو بطور یوم اطفال بھی منایا جاتا ہے، جو ہم نے آج یہاں منایا ۔ آج ہم نے کھیل کود اور تفریخ بھی کی۔
اس موقعے پر انورادھا جموال نامی ایک ٹیچر نبچوں نے کہا کہ' آج پنڈٹ جواہر لال کا جنم دن ہیں اور اسی دن کو یوم اطفال کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ہم نے بچوں کو یہاں لایا تاکہ وہ اس دن یوم اطفال کا لطف لے سکے۔ اور بچوں کے والدین سے اپیل کی کہ چھوٹے بچوں کو موبائل فون سے دور رکھنے کی تلقین کرے۔
واضح رہے ملک بھر میں 14 نومبر کو سابق وزیراعظم پنڈت جواہر لال کا یوم پیدائش ہے جس کو یوم اطفال کے دن بطور منایا جاتا ہے۔