ETV Bharat / city

Tabarak Hussain Handed Over to Pak درانداز تبارک حسین کی لاش پاکستان کے حوالے

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 10:14 PM IST

21 اگست کو پاک مقبوضہ کشمیر کے تبارک حسین کو ایل او سی پر دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار گیا تھا۔ اس دوران ان کے پیر اور کندھے میں گولی لگی تھی، جس کی وجہ سے اس کا راجوری کے آرمی اسپتال میں علاج چل رہا تھا لیکن دو روز قبل دل کا دورہ پڑنے سے تبارک کا انتقال ہو گیا۔ Tabarak Hussain Handed Over to Pak

Body of militant Tabarak Hussain handed over to Pak
درانداز تبارک حسین کی لاش پاکستان کے حوالے

پاک مقبوضہ کشمیر کے تبارک حسین کی میت کو پاکستان کے حوالے کر دی گئی ہے۔ راجوری کے آرمی اسپتال میں علاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہونے والے تبارک حسین کو 21 اگست کو جموں و کشمیر میں راجوری کے نوشہرہ سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے فوج نے گرفتار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق تبارک حسین کی لاش آج صبح تقریباً 11.6 بجے پاکستانی حکام کے حوالے کی گئی۔ Tabarak Hussain Handed Over to Pak

گرفتاری کے بعد تفتیش جے دوران تبارک حسین نے بتایا تھا کہ اسے بھارت میں خودکش مشن کے لیے بھیجا گیا تھا۔ تبارک نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان انٹیلی جنس ایجنسی (آئی ایس آئی) کے کرنل رینک کے افسر نے بھارتی فوج کی چوکی پر حملہ کرنے کے لیے 30 ہزار روپے ادا کیے تھے۔ 32 سالہ تبارک پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے کوٹلی کے گاؤں سبزکوٹ کا رہائشی تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Injured Militant Died زخمی عسکریت پسند تبارک حسین کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

وہیں پاکستان نے بھارتی سکیورٹی فورسز پر پاکستانی شہری کے ماورائے عدالت قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس تعلق سے بھارتی ناظم الامور کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے تبارک حسین کے قتل پر شدید احتجاج درج کرایا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے تبارک حسین کو ذہنی معذور قرار دیتے ہوئے کہا کہ 21 اگست کو وہ راجوری ضلع کے نوشہرہ کے مقام پر غلطی سے سرحد پار کر گیا تھا اور بھارتی فورسز نے بے رحمی سے تبارک حسین کو گولی مار دی تھی۔ اس کے علاوہ دفتر خارجہ نے تبارک حسین کی موت پر دل کا دورہ پڑنے کا بھارتی دعویٰ یکسر مسترد بھی کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.