ETV Bharat / city

نابینا طلبا کا جموں میونسپل کارپوریشن کے دفتر پر احتجاجی مظاہرہ - جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں آج جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر دفتر کے روبرو روپ نگر بلائنڈ سکول سے آئے ہوئے نابینا طالب علموں نے اپنی مانگوں کو لیکر زبردست احتجاج کیا۔

نابینا طلبا کا جموں میونسپل کارپوریشن کے دفتر پر احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Aug 31, 2021, 7:43 PM IST

روپ نگر علاقہ میں نابینا بچوں کےلیے قائم سرکاری سکول کے روبرو جموں میونسپل کارپوریشن اور جے ڈی اے جموں کی زیرنگرانی میں محکمہ پشوپالن کا دفتر تعمیر کیا جارہا ہے جس پر بلائنڈ اسکول میں زیرتعلیم نابینا طلبا نے اعتراض جتایا ہے۔

نابینا طلبا کا جموں میونسپل کارپوریشن کے دفتر پر احتجاجی مظاہرہ

نابینا بچوں نے جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر پر وعدہ خلاف کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نابینا طلبا سے بلائنڈ سکول کے سامنے کھیلنے کا میدان تعمیر کرنے کا تیقن دیا تھا۔ طلبا نے بتایا کہ سکول کے روبرو جسمانی طور پر معذور بچوں کےلیے میدان کے بجائے سرکاری دفتر تعمیر کیا جارہا ہے جو ہمارے ساتھ ناانصافی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پونچھ میں دو درانداز ہلاک

انہوں نے جموں میونسپل کارپوریشن کمشنر سے وہاں کھیل کا میدان بنانے کا مطالبہ کیا تاکہ نابینا بچے وہاں کھیل کود کے مقابلوں میں حصہ لے سکیں۔ احتجاجی طالب علموں کے علاوہ اساتذہ نے بھی انتظامیہ سے بلائنڈ اسکول کے روبرو گائے شالہ کے بجائے بچوں کےلیے گراونڈ تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.