ETV Bharat / city

BJP Leader Body Found in Kathua کٹھوعہ میں بی جے پی رہنما کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی - کٹھوعہ میں بی جے پی لیڈر کی لاش ملی

ضلع کٹھوعہ میں منگل کے روز بی جے پی رہنما سوم راج کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی کارکن پچھلے تین روز سے لاپتہ تھا اور اُس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی تھی۔ BJP leader body found hanging from a tree in Kathua

کٹھوعہ میں بی جے پی کارکن کو درخت سے لٹکتے ہوئے پایا گیا

author img

By

Published : Aug 24, 2022, 11:14 AM IST

Updated : Aug 24, 2022, 12:19 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں بی جے پی کارکن کو درخت کے ساتھ لٹکتے ہوئے پایا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے ہیرا نگر علاقے میں منگل کی صبح مقامی لوگوں نے ایک شخص کو درخت کے ساتھ لٹکتے ہوئے پایا جس کے بعد پولیس کو اس کی جانکاری فراہم کی گئی۔ BJP leader body found hanging from a tree in Kathua

کٹھوعہ میں بی جے پی رہنما کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی

پولیس ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اُس کی شناخت سوم راج کے بطور کی۔ ذرائع نے بتایا کہ لاش پر خون کے نشانات موجود تھے اور اُس کو پوسٹ مارٹم کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھاجپا کارکن پچھلے تین روز سے لاپتہ تھا اور اُس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی تھی۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔

یہ بھی پڑھیں: Policeman kills Pregnant wife کٹھوعہ میں پولیس اہلکار کی جانب سے حاملہ بیوی کا مبینہ قتل

دریں اثنا بھاجپا کارکن کے اہل خانہ نے بتایا کہ سوم راج کا بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا اور اس کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئے۔ معلوم ہوا ہے کہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے لیڈران منگل کے روز سوم راج کے گھر پہنچے اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

کٹھوعہ کے ایس ایس پی آر سی کوتوال نے کہا کہ اس معاملے میں ایس آئی ٹی تشکیل دی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم کے لیے ڈاکٹروں کا 4 رکنی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ موت کی وجہ کا جلد پتہ چل جائے گا۔'

یو این آئی

Last Updated : Aug 24, 2022, 12:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.