در اصل جموں و کشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینہ اور ممبر پالیمنٹ جوگل کشور شرما کو اس وقت پارٹی ورکروں کی جانب سے ناراضگی اور غصے کا سامنا کرنا پڑا جب وہ راجوری کے دورے کے دوران سندربنی پہنچے۔ اس موقعے پر پارٹی کارکنان نے ان کی گاڑی کو روک پر ناراضگی ظاہر کی اور عوام کے ساتھ دوھوکہ دہی کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے۔
اس موقعے پر ناراض سینیئر کارکنان نے ہائی کمان پر شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کے دوران انہوں نے پارٹی کے نام پر لوگوں نے پارٹی کو ووٹ دیے لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران یہ رہنما غائب رہے، انہوں نے عوام کے ساتھ دوھوکہ کیا۔ غریب لوگ بھوک مری ابیماری کا شکار ہورہے ہیں اور بی جے پی رہنما غائب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے مشکل وقت میں ہمیں پارٹی کی جانب سے کوئی سہارہ نہ ملا۔ عوامی ناراضگی پر پارٹی صدر رویندررینہ اور ممبرپارلیمنٹ جوگل کشورشرما نے یقین دلایا کہ ان کے مطالبات کو پورے کیے جائیں گے۔'