ETV Bharat / city

جموں: سچیت گڑھ سرحد پر ریٹریٹ تقریب کا انعقاد - उपराज्यपाल मनोज सिन्हा

جموں کے سچیت گڑھ سرحد پر آج 'ریٹریٹ تقریب' کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

جموں: سچیت گڑھ سرحد پر ریٹریٹ تقریب کا انعقاد

author img

By

Published : Oct 2, 2021, 10:43 PM IST

جموں و کشمیر میں پہلی بار جموں سچیت گڈھ سرحد پر آج ریٹریٹ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے علاوہ صوبائی کمشنر جموں، انسپکٹر جنرل آف پولیس، جموں ڈائریکٹر ٹورزم سمیت متعدد سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے شمولیت اختیار کی۔

جموں: سچیت گڑھ سرحد پر ریٹریٹ تقریب کا انعقاد

جموں و کشمیر انتظامیہ سرحدی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ہند پاک سرحد پر واقع سچیت گڑھ سرحد کو امرتسر میں واہگہ سرحد کی طرز پر ترقی دے رہی ہے۔

تقریب کے انعقاد پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ریٹریٹ تقریب' کے اہتمام سے سرحدی علاقے میں سیاحت کو فروغ ملے گا، جو کہ مذکورہ علاقے کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح واہگہ سرحد پر تقریب منقعد ہوتی ہے، اسی طرز پر آج بی ایس ایف نے جموں سچیت گڑھ میں ریٹریٹ تقریب کا اہتمام کیا۔

صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر نے رواں برس 15 جون کو کہا تھا کہ سچیت گڑھ میں واہگہ بارڈر کی طرز پر ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:جموں: سچیت گڑھ سرحد پر کل سے ریٹریٹ تقریب منعقد ہوگی

انہوں نے کہا کہ 'اس علاقے میں سیاحت کے فروغ کی بہت زیادہ گنجائش ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی ہدایت پر سچیت گڑھ سرحد پر واہگہ بارڈر کی طرز پر ایک تقریب ہوگی جس میں 36 بٹالین بی ایس ایف کے جوان حصہ لیں گے۔

ہم آپ کو بتا دیں کہ سچیت گڑھ ضلع جموں کے آر ایس پورہ تحصیل کا آخری سرحدی گاؤں ہے۔ یہ گاؤں آر ایس پورہ سے گیارہ کلو میٹر دوری پر واقع ہے۔ سرحد کے اْس پار سچیت گڑھ کے مقابل پاکستان کا مشہور شہر سیالکوٹ واقع ہے اور سچیت گڑھ سے سیالکوٹ تک بھی صرف گیارہ کلو میٹر کی مسافت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.