جموں: سوشل میڈیا پر چونکانے والا ویڈیو سامنے آیا جس میں اسٹیج پر ڈانس کرتے والا شخص اچانک سے گر جاتا ہے اور اس کی موت ہوجاتی ہے۔ یہ ویڈیو جموں کا بتایا جا رہا ہے جہاں گنیش اُتسو کے موقع پر نیلے اور گلابی لباس میں ایک فنکار اسٹیج پرفارمنس کے درمیان میں ہی گر گیا اور اس کی موت ہوگئی۔ Artist Died During Stage Performance
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسٹیج پر ڈانس کرنے کے دوران اس شخص کے تیز قدم اچانک سے دھیمے ہوجاتے ہیں اور وہ فرش پر گر جاتا ہے۔ پرفارمنس دیکھنے والے لوگ یہی سمجھتے رہے کہ فنکار ڈانس ہی کر رہا ہے اور وہ زمین پر لیٹا ہوا ہے تو وہ ڈانس کا ہی حصہ ہے۔ تاہم لوگوں کو بعد میں معلوم ہوا کہ ڈانسر کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ متوفی کی شناخت 20 سالہ یوگیش گپتا کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ واقعہ جموں ضلع کے بسنا علاقے میں گنیش اُتسو پروگرام کے دوران پیش آیا۔