جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے صدر رویندر رینا نے آج جموں کے پارٹی دفتر میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔ پرس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آل پارٹی میٹنگ میں سبھی لیڈران نے اپنی بات مرکزی حکومت کے سامنے رکھی ہے، اور اس آل پارٹی میٹنگ کے بعد جموں کشمیر کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
انہوں نے وزیراعظم کی جانب سے طلب کردہ میٹنگ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے جموں وکشمیر کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں مددملے گی ،اور اس کل جماعتی میٹنگ جو ایک خوشگوار ماحول میں ہوئی کے لیڈروں نے وزیراعظم کے سامنے اپنے خیالات کااظہار کیا۔رویندر رینا نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی میٹنگ میں سبھی لیڈروں نے اپنی اپنی بات رکھی جو جمہوریت کی بحالی کی ایک مثال پیش کی۔ ان کے مطابق کل جماعتی میٹنگ ایک اچھی پہل ہے اور اس میں سبھی لیڈروں نے شمولیت کی اور اپنی اپنی بات رکھی سبھی لیڈروں نے اپناموقف رکھا۔
انہوں نے کہاکہ یہ میٹنگ جموں و کشمیر میں جمہوری اور امن عمل کے لئے سود مندثابت ہوگی تاہم بعض طاقتیں یہاں امن کو پہنچنے نہیں دیتے۔ انہوں نے کہاکہ ملک مخالف بیانات دینے والے سیاسی رہنماوں کو چاہئے کہ وہ اس طرح کی حرکات سے باز آجائے اور عوام کو انتشار میں بگاڑنے کی کوشش نا کرے۔
یہ بھی پڑھیں:
حدبندی کے بعد ریاستی درجہ کی بحالی اور پھر انتخابات: فاروق عبداللہ
ان کے مطابق جموں و کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کو کافی عرصے کے بعدسیاسی جمود توڑنے کی جوشروعات کی گئی ہے اس کا سبھی کو فائدہ اٹھانا چاہئے اور وزیراعظم نے میٹنگ کے دوران جو نقطہ نگاہ بیان کیا اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم کس قدر جموں وکشمیر کے حوالے سے سنجیدہ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ آرٹیکل370 اور 35 اے جموں و کشمیر میں قیامت کے دن تک واپس نہیں لایا جائیگا ساتھ ہی انہوں نے سیاسی جماعتوں کو اختلافی بیانات نہ دینے کی اپیل کی ہے۔