ضلع پونچھ کے تحصیل مینڈھر میں شدید سردی اور برف باری کے درمیان بھارتی فوج لائن آف کنٹرول Line of Control پر نگرانی کے ساتھ شہریوں کو سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے۔ Snowfall in Mendhar
کرشنا گھاٹی بریگیڈ Krishna Valley Brigade کی ہدایات پر مینڈھر گنرز بٹالین نے علاقے کے غریب خاندانوں اور علاقے کے ضرورت مندوں میں کھانے پینے، موسم سرما کے کپڑے، کمبل اور ادویات سمیت ضروری اشیاء تقسیم کیں۔
یہ بھی پڑھیں: NGO Distributed Blankets: اننت ناگ میں امدادی پروگرام منعقد
گزشتہ کئی دنوں سے خراب موسم اور شدید برف باری کی وجہ سے مینڈھر گنرز، لائن آف کنٹرول کے قریب دیہاتوں میں جا کر غریب خاندانوں کی مدد کر رہے ہیں۔