جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں دس ستمبر 2022 کو میں ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ پر آل پارٹی میٹنگ بلائی گئی ہے، جس میں کئی سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ وہیں اپنی پارٹی کے نائب صدر غلام حسن میر نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ و دیگر سیاسی جماعتوں نے جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ہمیشہ استحصال کیا اور اب گپکار ایجنڈے کے تحت لوگوں کو مزید گمراہ کیا جارہا ہے۔ Gulam Hasaan Mir on All Party Meeting
غلام حسن میر نے کہا کہ اپنی پارٹی نے روزگار کے لیے آواز بلند کی اور اس کا حل نکالا۔ انہوں نے کہا کہ جب ریاست کا درجہ بحال ہو جائے گا اور حکومت قائم ہو جائے گی، تو جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے پی آر سی (مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ) کو بحال کرنا اپنی پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
جموں و کشمیر میں انتخابی فہرستوں میں باہر کے لوگوں کو شامل کیے جانے کے خدشات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کوئی غلط کام نہیں ہوگا۔ Gulam Hasaan Mir on All Party Meeting
یہ بھی پڑھیں: Political Analysts on Azad's New Party آزاد کی نئی سیاسی جماعت کشمیر کے سیاسی منظر نامہ پر کتنا اثر انداز ہوگی؟