جموں:اپنی پارٹی نے آج سرور ٹول پلازہ کے سامنے ٹول ٹیکس لینے کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ احتجاج کی قیادت اپنی پارٹی کے جنرل سکریٹری اور سابق ایم ایل اے منجیت سنگھ کررہے تھےProtest Against Toll Plaza in Jammu۔منجیت سنگھ نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں ٹول پلازہ بنا کر گھیرا جارہا ہے،جوکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے سرور ٹول پلازہ، ٹھنڈی کھوئی اور نگروٹہ ٹول پلازہ کے مابین صرف اور صرف 31.5 کلومیٹر کا فاصلہ ہے جو اپنے آپ میں کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا جموں میں زیادہ امرناتھ یاترا اور ماتا وشنو دیوی کا درشن کرنے بیرون ریاست کے عقیدت مند آتے ہیں جن سے نیشنل ہائی وے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔انہوں نے سرکار سے اپیل کہ پہلے سے ہی قائم ٹول پلازا کو ختم کیا جائے کیونکہ یہ عوام پر ایک بوجھ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب عوام پہلے ہی مہنگائی سے لڑ رہے ہیں تو سرکار ان پر مزید بوجھ ڈال کر یہ ٹول پلازہ قائم کرنے میں لگی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
بتادیں کہ جموں و کشمیر میں اس وقت پانچ ٹول پلازہ ہیں۔بن ٹول پلازا جموں، ٹھنڈی کھوئی، سرور، چنینی ناشری ٹنل کے دونوں اطراف اور کشمیر صوبہ میں ایک موجود ہیں تاہم اب ٹول پلازہ پر ٹول ٹیکس وصول کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا، جس پر جموں میں لوگوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔