جموں و کشمیر میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے جموں شہر میں امت شاہ کی ریلی کو منسوخ کردیا گیا تھا تاہم بعد میں جموں کے بگوتی نگر میں ایک ریلی منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔
جموں کے بگوتی نگر میں منعقد ہونے والے جلسہ میں شرکت کےلیے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس جلسہ کو وزیرداخلہ امت شاہ خطاب کریں گے۔ جموں میں خاص کر جلسہ گاہ کے قریب سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب شدید بارش اور برفباری کی پیش قیاسی کی تھی تاہم آج بھی شدید بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے امت شاہ کی ریلی کو منسوخ کرنا پڑا تھا لیکن بعد میں جموں یونیورسٹی میں پروگرام کو منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امیت شاہ نے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کرفیو کے نفاذ کا دفاع کیا
خیال رہے مرکزی وزیر ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر سری نگر پہنچے تھے۔مرکزی وزیر کے جموں پہنچنے سے قبل سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس سے قبل جلسے کا مقام خراب موسم کے پیش نظر تبدیل کیا گیا تھا لیکن اتوار کی صبح ایک افسر نے بتایا کہ پنڈال میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور امت شاہ بھگوتی نگر میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کی منسوخی اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد امت شاہ کا جموں و کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہے۔