ریاست جموں و کشمیر کے گورنر انتظامیہ نے تمام امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو فوری طور پر کشمیر چھوڑنے کی صلاح دی ہے۔ اس ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر میں شدت پسندانہ حملے کی اطلاع ملی ہے، اس لیے تمام یاتری اور سیاح اپنا سفر مکمل کرکے جلد واپس ہو جائیں۔
گورنر انتظامیہ کے اس فیصلے کے بعد جموں کے یاترا بیس کیمپ میں مقیم تمام امرناتھ یاتری اپنے گھر واپس روانہ ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم شدت پسندانہ حملے کے خطرات کے پیش نظر یاترا کو درمیان میں چھوڑ کر اپنے گھر واپس جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے انتظامیہ نے تمام امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔