ETV Bharat / city

ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں 51.76 فیصد پولنگ

جموں و کشمیر میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت آج پولنگ ہوئی۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد پہلی بار منعقد ہونے والے انتخابات میں ووٹرز کی جانب سے کافی جوش و خروش دیکھا گیا، جبکہ کل 51.76 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔

51.76% polling in the first phase of DDC elections
ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں 51.76 فیصد پولنگ
author img

By

Published : Nov 28, 2020, 7:42 PM IST

Updated : Nov 28, 2020, 8:12 PM IST

جموں وکشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت کونسل کی 43 نشستوں کےلیے آج 51.76 فیصد پولنگ ہوئی۔ پہلے مرحلہ میں 350 سے زیادہ امیدوار میدان میں ہیں۔ انتخابات کے سلسلہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔

ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں 51.76 فیصد پولنگ

کشمیر صوبہ میں سب سے زیادہ بڈگام میں 56 فیصد پولنگ ہوئی جبکہ جموں صوبہ کے ریاسی ضلع میں سب سے زیادہ 74 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔

کشمیر صوبے کے کپواڑہ میں 50.74 فیصد، بانڈی پورہ میں 43.57 فیصد، بارہمولہ میں 32.51 فیصد، گاندربل میں 48.62، سرینگر میں33.76، بڈگام میں 56.96، پلوامہ میں 6.70، شوپیاں میں 42.58، کولگام میں 34.35 اور اننت ناگ میں 43.32 پولنگ ہوئی وہیں جموں صوبے کے کشتواڑ میں 55.16، ڈوڈہ میں 64.49، رامبن میں 64.21، ریاسی میں 74.62، ادھمپور میں 57.13، کٹھوعہ میں 62.82، سامبہ میں 61.49، جموں میں 61.49، راجوری میں 70.52 اور پونچھ میں 68.69 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔

آج ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلہ کے تحت کشمیر ریجن میں 25 نشستوں اور جموں ریجن میں 18 نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔ آج کے انتخابات میں دلچسپ بات یہ دیکھی گئی کہ انتہائی حساس مانے جانے والے حلقہ شوپیان میں پولنگ فیصد میں زبردست اضافہ دیکھا گیا یہاں 42.58 فیصد پولنگ ہوئی جبکہ گذشتہ انتخابات میں اس علاقہ میں بہت کم پولنگ ہوتی تھی۔ کشمیر ریجن کے پلوامہ حلقہ میں بہت کم ووٹنگ ریکارڈ کی گئی جبکہ یہاں صرف 6.70 فیصد پولنگ ہوئی۔

Last Updated : Nov 28, 2020, 8:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.