سانبہ: جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے چار افراد سمیت پانچ مسافر جان بحق Five Killed In Road Accident ہوگئے۔
سانبہ کے مانسر علاقے میں ایک انووا گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے چار افراد اور گاڑی کے ڈرائیور کی موت واقع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:
Road Accident in Samba: جموں کے سانبہ ضلع میں سڑک حادثہ، 5 ہلاک
اس حادثے کی خبر سنتے ہی علاقے میں صف ماتم بچھ گئی اور لوگ تعزیت کے لیے لوگ بڑی ان کی رہائش گاہ پر جمع ہو گئے۔
مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے لاشوں کو ہوائی راستے سے لانے کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ راستہ بند ہونے کی وجہ سے زمینی راستے سے لاشیں لانے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔