پولیس انتظامیہ کے مطابق لڑکی کے گھر والوں نے پولیس چوکی ساتھرہ میں اس تعلق سے رپورٹ درج کرائی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے دریا میں تلاشی شروع کی اور گگرکوٹ ڈیم کے کنارے سے لڑکی کی لاش کو برآمد کیا جس کو سب ضلع ہسپتال منڈی میں لایا گیا۔
گگرکوٹ ڈیم پروجیکٹ کے قریب سے لڑکی کی لاش برآمد منڈی پولیس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، موت کی اصل وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس انتظامیہ نے بتایا کہ لڑکی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ 'گزشتہ رات لڑکی اپنے کمرے میں تھی لیکن صبح کمرے سے غائب تھی، صبح ہم لوگوں نے پورے گھر میں اور علاقے میں اسے ڈھونڈا تلاش کے بعد جب کہیں کوئی خبر نہیں ملی تو پھر ہم نے پولیس کو مطلع کیا'۔
پولیس کا اس تعلق سے کہنا ہے کہ 'معاملے کی تحقیق جاری ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی کچھ کہا جاسکتا ہے'۔