ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں منگل کے روز 147 افراد میں کورونا کے انفیکشن کی تصدیق ہونے سے ضلع میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 6770 ہوگئی ہے ، جبکہ چار افراد انفیکشن کی وجہ سے فوت ہوگئے جس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 169 پر پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق کورونا کے 84 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد آج انھیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا، اس کے ساتھ ہی ٹھیک ہونے والوں کی تعداد 4384 ہوگئی ہے۔ اب تک 67482 افراد کے نمونے ضلع کو جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں ، ان میں سے 60524 رپورٹس منفی ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا کیسز کے معاملے میں امریکہ پہلے، برازیل دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔ بھارت میں متاثرین کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 91 ہزار 166 ہو چکی ہے۔ 65 ہزار 288 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ 7 لاکھ 92 ہزار 541 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 24 ہزار 583 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر آندھر پردیش اور تیسرے نمبر پر تمل ناڈو ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 1652 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں 3 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔