ETV Bharat / city

راجستھان: 2700 آکسیجن کنسنٹریٹرز کا ورک آرڈر جاری - راجستھان کی خبریں

ڈاکٹر رگھو شرما نےکہا،اس سے پہلے 2550 آکسیجن ریگولیٹرز کا ورک آرڈر جاری کردیا گیا ہے،جس میں سے 50 کی سپلائی ہو چکی ہے اور 600 کی سپلائی آئندہ تین روز میں ہوجائے گی۔

راجستھان: 2700 آکسیجن کنسنٹریٹرز کا ورک آرڈر جاری

author img

By

Published : May 1, 2021, 1:35 PM IST

راجستھان کے وزیرصحت ڈاکٹر رگھو شرما نے ہفتے کو بتایا کہ ریاست میں بڑھتے ہوئے کورونا انفیکشن کے درمیان میڈیکل آکسیجن کی مناسب سپلائی کےلئے 2700 آکسیجن کنسنٹریٹرز کا ورک آرڈر جاری کردیا گیا ہے،جس کی سپلائی تین دن بعد شروع ہوجائے گی۔

ڈاکٹر شرما نے کہا کہ اس کے علاوہ تین ہزار آکسیجن کنسنٹریٹرز کا ورک آرڈر جاری کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے 2550 آکسیجن ریگولیٹرز کا ورک آرڈر جاری کردیا گیا ہے،جس میں سے 50 کی سپلائی ہو چکی ہے اور 600 کی سپلائی آئندہ تین روز میں ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 روز میں کئے گئے انتھک کوششوں سے آج تک ایک لاکھ سے زیادہ ریم ڈیسیور انجیکشن کا آلاٹمنٹ کیا جا چکا ہے،جن میں سے سرکاری اسپتالوں میں تقریباً 63 ہزار اور نجی شعبہ کے اسپتالوں میں تقریباً 39 ہزار سے زیادہ ریم ڈیسیور انجیکشن کا الاٹمنٹ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کووڈ علاج میں کام آنے والی بہت زیادہ مہنگی دوا ٹوسیلیجومیب انجیکشن کی بھی سرکاری اسپتالوں میں 75 سے زیادہ اور نجی شعبہ کے اسپتالوں میں 25 انجیکشن کی حصولیابی ہوچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.