جے پور: ریاست راجستھان کے جے پور میں اردو اکیڈمی کے زیر انتظام کل ہند خواتین مشاعرہ رویندر منچ میں منعقد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ریاستی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین رفیق خان نے شرکت کی Rajasthan Urdu Academy۔
اس پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے ملک کے کونے کونے سے خواتین شعرا جے پور پہنچی تھیں۔
مشاعرے کی شروعات شام سات بجے ہوئی۔
مشاعرے میں گورکھپور سے تشریف لائے نصرت عتیق نے اپنے کلام سے لوگوں کو محفوظ کیا۔
وہیں زینت کیفی نے ماں اور بیٹی کے حوالے سے کلام پیش کر کے داد تحسین وصول کی۔
بیمار ہے تنہا ہے پردیش میں بیٹی
اک ماں نے جا نماز پہ راتیں گزا دیں
بیٹی کا حوصلہ ہی کہیں ٹوٹ نہ جائے
ماں نے دعائیں ساری زمیں پہ اتار دیں
(زینب کیفی)
مزید پڑھیں:
وہیں پروگرام میں دیپتی مشرا، ڈاکٹر کرتی کالے، فوزیہ رباب، صبا بلرام پوری، زینت کیفی سمیت ملک کے کونے کونے سے پہنچے شعرا نے اپنا کلام پیش کیا۔