ETV Bharat / city

’وقف بورڈ کو زکوٰۃ و خیرات کا صحیح استعمال کرنا چاہیے‘

وقف جائیداد سے متعلق نشر ہوئی خبر کے بعد راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین نے ’’وقف جائیداد کا بہتر خیال‘‘ رکھے جانے کا دعویٰ کیا۔

’وقف بورڈ کو چاہئے کہ وہ زکوٰۃ و خیرات کا صحیح استعمال کرے‘
'Waqf Board must use Zakat and Charity properly'
author img

By

Published : Dec 24, 2020, 4:34 PM IST

گزشتہ روز وقف جائیداد سے متعلق ای ٹی وی بھارت کی جانب سے نشر کی گئی خبر کے بعد راجستھان مسلم وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر خانو خان بودھوالی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران کہا کہ ’’ہماری جانب سے وقف جائیداد کا بہتر خیال رکھا جا رہا ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ دارالحکومت جے پور کے کربلا علاقے کے مقامی رکن اسمبلی رفیق خان کی جانب سے حال ہی میں 25 لاکھ روپے کا بجٹ ریاست کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سے پاس کروایا گیا ہے، جسے وقف جائیداد کے تعمیر و مرمت کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔

’وقف بورڈ کو چاہئے کہ وہ زکوٰۃ و خیرات کا صحیح استعمال کرے‘

انہوں نے کہا کہ ’’ہماری جانب سے پوری توجہ دی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ کی جانب سے وقف بورڈ کو بھی پانچ کروڑ روپے دیے گئے، جسے وقف جائیداد کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔‘‘

وقف بورڈ کے چیئرمین نے وقف کمیٹی کے ذمہ داران سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’’وقف بورڈ کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ زکوۃ و خیرات کے پیسے کو صحیح جگہ پر استعمال کریں۔‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز ای ٹی وی بھارت کی جانب سے وقف بورڈ کی عدم توجہی کے سبب وقف جائیداد کی خستہ حالت سے متعلق ایک رپورٹ نشر کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.