راجستھان کے جے پور میں متعدد ویکسین سنٹرز پر ٹیکے لگانے کا عمل مسدود ہے۔ سنٹرز کے باہر ’بند‘ کے بورڈز لگائے گئے ہیں جس کی وجہ سے ویکسین لینے کے خواہشمند افراد مشکلات پیش آرہی ہیں۔
سماجی کارکن حاجی نظام الدین نے ایک ویکسین سنٹر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یہاں 25 جون کو بڑے پیمانہ پر ویکسینیشن کا کام انجام دیا گیا لیکن دوسرے دن سے یہ سنٹر بند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ویکسین کے ڈوز سنٹر پر نہیں پہنچنے کی وجہ سے یہاں ویکسینیشن کا کام بند ہے۔ انہوں نے حکومت پر ویکسینیشن کے عمل کو مسلسل جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ عوام ویکسین لینے کےلیے سنٹرز کو آرہے ہیں لیکن ’بند‘ کا بورڈ دیکھ کر بغیر ویکسین لیے واپس لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رام گونج ڈسپنسری میں کورونا ویکسین کی قلت ہے۔ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلی اشوک گہلوت فوری ویکسین کے ڈوز فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
حاجی نظام الدین نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو ویکسین لینے پر زور دیا جاتا ہے لیکن ویکسین کی مناسب مقدار میں فراہمی نہیں ہو پارہی ہے۔ لوگ سنٹرز کو پہنچ رہے ہیں لیکن بغیر ویکسین لیے واپس جانے پر مجبور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:: راجستھان: اونٹوں کی سواری کے کاروبار پر بھی کورونا کا اثر