جے پور آگرہ قومی شاہراہ نمبر 21 پر کھونا گوریا تھانہ علاقہ میں پریم نگر پلیا کے قریب بے قابو موٹرسائیکل ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی۔
اس دوران حادثے میں دو بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ اس حادثے کے بعد شاہراہ پر لمبا جام لگ گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور 108 ایمبولینسں تھانہ کھوناگوریا پہنچ گئی۔
پولیس نے دونوں لاشوں کو جے این یو ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوایا اور شاہراہ سے جام ہٹایا، جس کے بعد راستہ کھلا۔
غور طلب ہے کہ دونوں ہلاک شدگان کی شناخت کمال اور مننا ہریجن، رہائشی جنتا کالونی گھاٹ گیٹ جے پور کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کواطلاع دے دی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں خالہ زاد بھائی ہیں۔ بدھ کے روز دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرکے لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔
وہیں ضلع کوٹہ کے رام گنج منڈی میں ہولی کے دن ایک ہی خاندان میں خوشی ماتم میں تبدیل ہوگئی۔ آپ کو بتا دیں کہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار بہنوئی سالے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
واقعہ کے بارے میں اطلاع ملنے پر اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔