ساتھ ہی آر یو ایچ ایس میں زیر علاج کورونا سے متاثر دو برس کی پلک صحت یاب ہوگئی ہے، ریاست میں کورونا سے متاثر ہونے والی پلک سب سے کم عمر کی لڑکی ہے۔
ریاست بھر کے تقریبا 37 ہزار 860 افراد کے نمونے لیے جا چکے ہیں جن میں سے 31 ہزار 860 افراد کی رپورٹ منفی آئی ہیں، جبکہ 4 ہزار 882 افرادکی رپورٹ آنی باقی ہے، اس کے علاوہ علاج کے بعد 147 افراد کی رپورٹ منفی آئی ہیں، جس میں سے 47 افراد کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
ریاست کے دارالحکومت جئے پور میں سب سے زیادہ کورونا کے مریض ہیں، یہاں تقریبا 483 افراد کورونا کی زد میں ہیں جبکہ جودھپور میں 115، کوٹا میں 84، بانسواڑا میں 59، ٹونک میں 71، اجمیر میں 6، الور میں سات، بھرت پور میں 20، بھلواڑ ا28، بیکانیر میں 35، چورو میں 14، دوسا میں 12، جیسلمیر میں 30، جھنجھنو میں 35، جھالواڑ میں 17 کورونا مثبت مریضوں کی تعداد ہیں۔
اس کے علاوہ ایران سے لائے گئے بھارتیوں میں سے 54 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، وہیں اٹلی سے آئے دو بھارتیوں میں کورونا مثبت پایا گیا ہے۔