ETV Bharat / city

لوگوں کے ساتھ مل کر وقف بورڈ کی ترقی کریں گے: متولی

راجستھان وقف بورڈ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس میں منتخب ہونے والے متولیوں نے کہا ہے کہ وہ وقف کی جائیداد کا صحیح استعمال کریں گے، جس سے قوم و ملت کو فائدہ ہو۔ ای ٹی وی نمائندہ نے خصوصی بات چیت کی۔

rj_jai_waqf ele 03_03_spc_bite02_7204840
وقف بورڈ راجستھان
author img

By

Published : Aug 18, 2021, 10:07 AM IST

راجستھان مسلم وقف بورڈ کے متولی کوٹے کی 2 نشست پر انتخاب آج مکمل ہوگیا ہے، جس میں بھیلواٹا علاقہ سے تعلق رکھنے والے شبیر احمد شیخ اور اجمیر سے تعلق رکھنے والے محمد یوسف نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جیت حاصل کرنے کے بعد ان رہنماؤں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

شبیر احمد شیخ نے کہا کہ جس طرح سے راجستھان کی عوام اور متولی نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے۔ میں اس بھروسے پر قائم رہوں گا اور ان کے لیے ہمیشہ ہی خدمت کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کی میرا پہلا کام جو وقف جائیداد خورد بورد ہو رہی ہیں ان وقف جائیدادوں کو بچانا ہے۔ وہیں، ناجائز قبضوں سے وقف املاک کو چھڑانا ہے۔ میں گذشتہ لمبے عرصے سے وقف کمیٹی کا حصہ رہا ہوں۔ اس لیے میں نے سوچا کہ کیوں نہ وقف بورڈ میں متولی کے طور پر اپنی خدمات کو انجام دی جائے اور میں نے انتخاب میں اپنی قسمت آزمائی اور میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے مجھے اس میں فتح دلائی۔

وہیں، انتخاب میں دوسرے نمبر پر رہے محمد یوسف نے کہا کہ ہم لوگ ایک ٹیم تیار کریں گے اور ٹیم کو تیار کرکے ایک ساتھ کام کریں گے تاکہ وقف بورڈ کی ترقی ہو سکے۔

مزید پڑھیں: درگاہ اجمیر میں امام حسینؓ کے تعزیہ کا دیدار کرنے کے لیے عقیدتمندوں کا ہجوم

انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتخاب ہر پانچ برس میں ایک مرتبہ ہوتا ہے لیکن جس طرح سے کچھ لوگوں نے اس کو کافی بڑا بنا دیا ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ جو بھی اختلافات ہیں اسے ایک ساتھ بیٹھ کر ختم کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.