جے پور۔ راجستھان حج ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری حاجی نظام الدین نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ اس مرتبہ حج کے مقدس سفر پر چار ہزار لوگ پورے بھارت سے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگوں کے پاس ممبئی حج کمیٹی کی جانب سے حج 2021 کا سرکلر آیا ہے۔ جب ہمارے پاس سرکلر آیا تو ہم لوگوں نے سوشل میڈیا اور میڈیا کے ذریعہ عوام تک یہ خبر پہنچائی۔
عالمی وبا کورونا کے اس دور میں حج 2021 پر کئی پابندیاں رہیں گی۔ کورونا کی ویکسین لینی ضروری ہوگی۔ باقاعدہ کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔ اگر ایک ٹیکا لگوایا ہے تو ایک ٹکے کا دکھانا ہوگا اور دوسرے ٹیکے کا بعد میں دکھانا ہوگا۔ سعودی عرب میں تین روز کے لیے قرنطینہ میں رہنا پرےگا۔
واضح رہے کہ سال 2020 میں کورونا کی وجہ سے ہندوستان سے ایک بھی عازمین حج، حج کے سفر پر نہی جا سکا تھا۔ وہیں اس طرح کی راحت کی خبر کے بعد سے راجستھان کے سے حج پر جانے والے لوگوں کے چہرے پر خوشی صاف پتہ چل رہی ہے۔