ریاست راجستھان کے ضلع جے پور میں حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے روزآنہ ایک اور دو پروازیں آتی ہیں۔
31 اگست سے 6 ستمبر تک 8 پروازوں میں تین ہزار کے قریب حجاج کرام جے پور پہنچ چکے ہیں آخری پرواز 12 اگست کو جے پور میں واقع سانگا نیرایئرپورٹ پر پہنچے گی۔
حجاج کرام کو لینے کے لیے کثیر تعداد میں ان کے رشتہ دار جےپور پہنچ رہے ہیں.
اس موقع پر حجاج کرام کا کہنا تھا کہ مقدس عبادت کو انجام دینے کے بعد وطن واپسی پر کافی خوشی ہورہی ہے جسے ہم بیان نہیں کر سکتے ہیں، ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے ملک میں خوشحالی اور امن برقرار رہے۔