پورے راجستھان میں آسمان سے آگ برس رہی ہے، تو زمین سے نکل رہی تپش سے لوگ پریشان ہیں۔ اسی دوران انتظامیہ لوگوں کو راحت پہنچانے کے لیے دمکل سے پانی کا چھڑکاؤ کروا رہی ہے اور راحت دینے کی کوشش کر رہی ہے۔
بوندی میں گرمی کی وجہ سے لو کے تھپیڑے چل رہے ہیں۔ ایسے میں انتظامیہ نے لوگوں کو راحت دینے کے لیے دمکل سے سڑکوں پر پانی چھرکوایا ہے تاکہ لوگوں کو سڑکوں پر چلنے کے دوران راحت ملے۔
یہاں صبح سے لے کر شام تک درج حرارت میں کوئی گراوٹ نہیں آئی۔ لوگوں کو گھر سے باہر نکلنے کے لیے سوچنا پڑ رہا ہے۔ بڑھتے درج حرارت نے لوگوں کے چہرے جھلسا دیے ہیں۔ یہاں گزشتہ دو روز سے لوگوں کی زندگی بے حال ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ بوندی میں کورونا وائرس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ لیکن گرمی کا قہر ضرور بوندی میں جاری ہے۔ گرمی کی وجہ سے کوئی باہر نہیں نکل رہا ہے ایسے میں دوکانداروں کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
بوندی سٹی کاؤنسل نے پیر کے روز سڑکوں پر پانی چھڑکوایا تھا اس کے بعد آج بھی سڑکوں پر پانی چھڑکوایا گیا ہے۔ بوندی میں لوگوں کو گرمی سے کب تک راحت ملے گی یہ کہنا ابھی مشکل ہے۔