ETV Bharat / city

راجستھان: برٹش کونسل کی اسکالرشپ کے لیے شاہینہ اگوان منتخب

یو۔کے کی برٹش کونسل کی جانب سے سائنس کے سبجیکٹ میں بیٹیوں کی ہمہ جہت ترقی کے مقصد سے عالمی سطح پر 5 طالبات کا انتخاب کیا گیا، جن میں سے ایک راجستھان کی شاہینہ اگوان بھی ہیں۔

author img

By

Published : May 24, 2021, 1:23 PM IST

Shahina Agwan with her parents
شاہینہ اگوان اپنے والدین کے ساتھ

ریاست راجستھان کے جھالڑا پاٹن سے تعلق رکھنے والی طالبہ شاہینہ اگوان کو برٹش کونسل کی جانب سے بیٹیوں کو سائنس سبجیکٹ میں دی جانے والی اسکالرشپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

راجستھان: برٹش کونسل کی جانب سے دی جانے والی اسکالرشپ کے لیے شاہینہ اگوان منتخب

شاہینہ اگوان یہ اسکالرشپ حاصل کرنے والی راجستھان کی اکلوتی بیٹی ہیں۔ واضح رہے کہ یو۔کے کی برٹش کونسل کی جانب سے سائنس کے سبجیکٹ میں بیٹیوں کی ہمہ جہت ترقی کے مقصد سے عالمی سطح پر 5 طالبات کا انتخاب کیا گیا، جن میں سے ایک راجستھان کی شاہینہ اگوان بھی ہیں۔

برٹش کونسل کی جانب سے شاہینہ اگوان کو پندرہ ماہ تک ماسٹر آف سائنس کے لیے 40 لاکھ روپے کی اسکالرشپ دی جائے گی، جس میں شائنا اگوان کا ویزہ، ٹیوشن فیس، رہائیشی سے لے کر آنے جانے اور پڑھائی کا مکمل خرچہ شامل ہے۔

اس خبر کے بعد جھالڑا پاٹن میں خوشی کا ماحول ہے، خاندان سمیت پورے علاقے میں مبارکباد کا دور بھی شروع ہو چکا ہے، بڑے بڑے رہنماؤں کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔

شاہینہ اگوان کے والد عشاق محمد جھالاواڑ کے خانپور میں ڈی ایس پی دفتر میں اے ایس آئی ہیں اور والدہ ریحانہ بینگلس کا کاروبار کرتی ہیں۔ شائنا کے دو بھائی اور ایک بہن ہیں۔

شاہینہ اگوان کا کہنا ہے کی میں نے پانچ یونیورسٹی میں فارم داخل کیا تھا، جن میں تین کے نتیجے آنے ابھی باقی ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے میرے والدین کا ہمیشہ سے ہی تعاون حاصل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.