آج صبح چار بجکر 12 منٹ پر مسلم عوام کی جانب سے 14 روزے کی سحری کر کے روزہ رکھا گیا، شام کو سات بج کر 12 منٹ پر افطاری کے ساتھ یہ روزہ کھولا جائے گا، وہی آج دوسرا جمعہ بھی لاک ڈاؤن کے درمیان ہی گزرا، دارالحکومت جے پور کی زیادہ تر مساجد کے باہر تالے نظر آئے۔
کرونا وائرس کے پیش نظر یہاں پر لاک ڈاؤن کے درمیان جو اعلانات ریاستی حکومت کی جانب سے کیے گئے تھے ان کا مکمل طور پر خیال رکھتے ہوئے جمعہ کی خاص نماز مسجد میں ادا کی گئی، جتنے لوگوں کو نماز پڑھنے کے لئے پابند کیا گیا تھا اتنے ہی لوگوں نے مساجد میں نماز سماجی دوری کے ساتھ ادا کی۔ اس کے علاوہ جوجو ہدایات مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہے اس کا خیال رکھتے ہوئے نماز ادا کی گئی۔
تمام لوگوں نے اپنے گھروں پر ہی نماز ادا کرتے ہوئے کورونا وائرس جیسی وبا کے خاتمے کے لیے خاص دعا بھی کی۔ لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ریاست راجستھان کی زیادہ تر مساجد کے باہر تالے ہی لگے ہوئے نظر آئے۔ اگر بات کی جائے بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور کی تو یہاں پر زیادہ تر علاقوں میں پولیس کا سخت پہرہ بھی نظر آیا۔
واضح رہے کہ ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں کورونا وائرس کے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد یہاں پر پولیس کافی سخت نظر آ رہی ہے۔