ETV Bharat / city

راجستھان میں پینتھرس کے حملے میں دو خواتین ہلاک

author img

By

Published : Jun 19, 2021, 10:43 PM IST

مقامی باشندوں نے بتایا کہ بانس ندی کے علاقے میں معمول کے مطابق دونوں خواتین اپنے جانور چرانے گئی تھیں۔ اس دوران تین پینتھرس نے ان پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں خواتین ہلاک ہوگئیں۔

Rajasthan: panther attack two women dead at sawai madhopur
پینتھروں کے حملے میں دو خواتین ہلاک

راجستھان کے ضلع سوائی مادھو پور علاقے کے بونلی تھانہ کے گوڈ ندی گاؤں پینتھر کے حملے میں دو خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مقامی باشندوں کے مطابق تین پینتھرس نے دو خواتین پر اس وقت حملہ کیا جب وہ بکری چرانے کے لیے گئی تھیں۔

ہلاک ہونے والی خواتین کی شناخت گوڈلا کی رہائشی راجنی بیروا اور شانتی بیروا کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں خواتین کے چہرے اور جسم پر گہرے زخموں کے نشانات بھی ہیں۔'

اطلاع ملتے ہیں تھانہ بونلی کے اے ایس آئی برجندر سنگھ پولیس جاپتا موقع پر پہنچے اور دونوں خواتین کی لاشوں کو اپنے قبضے میں لے لیا اور انہیں سی ایچ سی کے مردہ خانے میں رکھا ہے۔

بونلی دیہاتیوں نے بتایا کہ بانس ندی کے علاقے میں معمول کے مطابق دونوں خواتین اپنے جانور چرانے گئی تھیں۔ اس دوران تین پینتھرس نے خواتین پر حملہ کیا۔ پینتھر نے ایک بکرا بھی مار دیا۔'

دیہاتیوں نے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں کو بھی اس معاملے سے آگاہ کیا ہے۔ تاہم مقامی لوگوں نے علاقے میں مسلسل چل رہے پینتھر حملوں کے واقعات پر محکمہ جنگلات کے خلاف غصے کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ کو مالی امداد کا مطالبہ کیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.