ETV Bharat / city

راجستھان: اقلیتی امور کے وزیر صالح محمد کی عوام سے اپیل - سماجی دوری

ماہ مبارک رمضان سایہ فگن ہونے سے قبل ہی مذہبی رہنمائوں کے ساتھ ساتھ سیاسی لیڈران بھی عوام سے رہنما خطوط کی پاسداری عمل میں لانے کی تلقین کرتے نظر آ رہے ہیں۔

راجستھان: اقلیتی امور کے وزیر صالح محمد کی عوام سے اپیل

author img

By

Published : Apr 13, 2021, 12:50 PM IST

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ بدھ سے شروع ہو رہا ہے۔ اس مقدس ماہ کو لے کر جہاں ایک جانب مذہبی رہنما عوام سے مسلسل رہنما خطوط کی پاسداری پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، وہیں دوسری جانب راجستھان حکومت میں اقلیتی امور کے وزیر صالح محمد نے بھی لوگوں سے وائرس کے پھیلائو کو قابو میں کرنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط کو عملانے پر زور دیا۔

راجستھان: اقلیتی امور کے وزیر صالح محمد کی عوام سے اپیل

اقلیتی امور کے وزیر صالح محمد نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی آمد پر راجستھان کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عالمی وبا کورونا وائرس کے جلد خاتمے کی دعا کی۔

انہوں نے عوام سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں وضع کیے گئے رہنما خطوط کی پاسداری کو یقینی بنائے جانے پر زور دیا۔ انہوں نے عوام سے مساجد میں ماسک پہننے، سماجی دوری کا خیال رکھنے کے علاوہ وضو کا اہتمام گھر پر ہی کرنے کی تلقین کی۔

انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا: ’’حکومت کی جانب سے سبھی فیصلے لوگوں کی بہبود کے لیے لیے کیے جاتے ہیں، اس لئے عوام سے رہنما خطوط کی پاسداری عمل میں لانے کی گزارش کی جاتی ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.