ETV Bharat / city

راجستھان سے دو مشتبہ پاکستانی ایجنٹ گرفتار - Rajasthan Intelligence Branch

بھارتیہ انٹیلی جنس نے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں دو مشتبہ ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے۔

Rajasthan
Rajasthan
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 9:38 AM IST

Updated : Jun 9, 2020, 10:35 AM IST

راجستھان انٹیلیجنس برانچ نے پاکستانی خفیہ ایجنسی کے ساتھ راجستھان کے مختلف فوجی اڈوں پر فوج کی سرگرمیوں کی انتہائی خفیہ اور حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

راجستھان انٹلیجنس کے اے ڈی جی امیش مشرا نے بتایا کہ راجستھان کے فوجی اڈوں پر فوج کی سرگرمیوں کے بارے میں انتہائی حساس معلومات کو پاکستانی خفیہ ایجنسی کے ساتھ شیئر کرنے کی جانکاری ملی تھی۔ اس کے بعد فوجی سرگرمیوں کی انتہائی خفیہ اور حساس معلومات شیئر کرنے کے شبہ میں گنگا نگراے ایف ڈی میں کام کرنے والے سیول ڈیفنس ورکر منڈاوا ضلع جھنجھھنو باشندہ وکاس تیلوتیا اور مہاجن فیلڈ میں فائرنگ کے رینج بیکانیر میں کانٹریکٹ پر کام کرنے والے بیکانیر باشندہ چیمن لال نائک کو مشترکہ تفتیشی مرکز لا کر تفتیش کی گئی۔

دونوں ملزمان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی گئی۔ ان کے پاس سے برآمد ہونے والے موبائل فون کی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ وہ دونوں سوشل میڈیا کے توسط سے پاکستانی ایجنٹ کو اسٹریٹجک اہمیت کی خفیہ معلومات فراہم کررہے تھے۔

جس کے بعد انٹلیجنس نے دفعہ 3 ، 3/9 گورنمنٹ سیکریٹ ٹاک ایکٹ 1923 کے تحت مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

انٹیلی جنس تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ دونوں ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستانی اجنٹ کو فوجی اڈوں کی سرگرمیوں کے بارے میں خفیہ معلومات پہنچارہے تھے۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ وکاس تیلوتیا نے جاسوسی اور خفیہ معلومات دینے کے عوض اپنے اور کنبہ کے افراد کے بینک کھاتوں میں رقم وصول کرنے کی تصدیق کی ہے۔ جس کے لئے مزید تحقیق کی جارہی ہے۔

مختلف ایجنسیوں کے ذریعہ وکاس، چیمن اور وکاس کے ایک کنبے کے ممبر سے مختلف ایجنسیوں کے ذریعہ پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ گرفتار ملزمان کی سرگرمیوں کے بارے میں بنیادی مخصوص معلومات ایم آئی لکھنؤ نے اسٹیٹ اسپیشل برانچ راجستھان کو دی تھی۔ جس پر مشترکہ کارروائی کی گئی۔ دونوں ملزمان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ توقع ہے کہ تفتیش کے دوران مزید بہت سے انکشافات کیے جائیں گے۔ اس وقت انٹیلیجنس ٹیم اس پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Last Updated : Jun 9, 2020, 10:35 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.