ETV Bharat / city

جئے پور: سلنڈر پھٹنے سےخاتون سمیت ایک افراد ہلاک

ریاست راجستھان کے درالحکومت جے پور میں سلنڈر پھٹنے سے منہدم ہوئے مکان کے حصے میں دب کر دو افراد ہلاک ہوگئے۔

Rajasthan: House collapses after cylinder blast in Jaipur
علامتی تصویر
author img

By

Published : Mar 2, 2020, 7:02 PM IST

Updated : Mar 3, 2020, 4:43 AM IST

راجستھان کے دارالحکومت جے پور کے مانك چوک تھانہ علاقہ کے چوڑا راستہ میں آج صبح گیس سلنڈر پھٹنے سے منہدم ہوئے مکان کے حصے میں دب کر خاتون سمیت ایک افراد کی موت ہو گئی۔ جبکہ دیگر ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق چوڑا راستہ میں واقع تاڑكیشور مہادیو مندر سے متصل مکان کی پہلی منزل پر صبح تقریبا سات بجے چائے بناتے وقت گیس سلنڈر میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس کے بعد سلنڈر پھٹ گیا، جس سے مکان کا بڑا حصہ گر گیا۔

اچانک دھماکہ سن کر مندر میں آئے عقیدت مندوں میں افرا تفری مچ گئی۔ دھماکے کی آواز سن کرآس پاس کے لوگ موقع پر پہنچے اور پولیس کو اطلاع دی۔ اس پر پولیس اور راحتی عملے نے موقع پر پہنچ کر ملبے میں دبے تین افراد کو باہر نکالا اور انہیں ہسپتال پہنچایا لیکن اس وقت تک ایک خاتون اور ایک لڑکا دم توڑ چکے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ایک شخص کو سوائی مان سنگھ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت منجو (43) اور مہندر (17) کے طور پر کی گئی ہے۔

Last Updated : Mar 3, 2020, 4:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.