موصولہ نتائج کے مطابق 80 وارڈوں والے جودھ پور شمال میں کانگریس نے 53وارڈوں میں واضح اکثریت حاصل کرلی ہے جبکہ بی جے پی کو صرف 19نشستیں ملی ہیں آٹھ وارڈوں میں آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
اسی طرح ، اسی وارڈوں والے جودھ پور جنوبی میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی نے 43 وارڈوں میں کامیابی حاصل کرکے واضح اکثریت حاصل کی ہے جبکہ کانگریس کو 29 نشستیں ملی ہیں جبکہ آٹھ نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔
کانگریس نے 100وارڈوں والے جے پور ہیریٹیج میونسپل کارپوریشن میں اب تک حاصل 99 نتائج میں سے 48 میں کامیابی حاصل کی ہے ، جبکہ بی جے پی کو 40 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ہیریٹیج میں میں 11 آزاد امیدوار بھی جیتے ہیں۔ جے پور گریٹر میں 150 وارڈز ہیں اور اب تک 95 نتائج میں سے 53 میں بی جے پی اور 35 میں کانگریس جبکہ سات دیگر نے کامیابی حاصل کی ہے۔
کوٹا نارتھ میونسپل کارپوریشن کے اب تک کے ستر وارڈوں کے نتائج میں کانگریس 35 نشستوں پر کامیابی حاصل کر چکی ہے جبکہ بی جے پی نے تیرہ اور دیگر نے تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اسی طرح کوٹا جنوبی میں کانگریس نے 26 اور بی جے پی نے 24 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ کوٹا ساؤتھ میں اب تک پانچ آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔