ETV Bharat / city

جے پور: خبر کا اثر، سیاحتی مقامات پر نظر آئی پولیس

عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر میں نمایاں کمی واقع ہونے اور لاک ڈائون میں نرمی دیے جانے کے بعد جہاں تجارتی و دیگر سرگرمیاں بحال ہو رہی وہیں بازاروں اور دفاتر خصوصاً سیاحتی مقامات پر وائرس کی روک تھام کے لیے وضع کی گئی گائیڈ لائنز کی کھلے عام خلاف ورزی بھی کی جا رہی ہے۔

جے پور: خبر کا اثر، سیاحی مقامات پر نظر آئی پولیس

author img

By

Published : Jul 30, 2021, 5:22 PM IST

ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں سیاحتی مقامات پر کورونا وبا کی روک تھام کے لیے وضع کی گئی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی سے متعلق ای ٹی وی بھارت کے ذریعے خبر نشر کی گئی تھی۔ ای ٹی وی بھارت کی خبر کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے سیاحتی مقامات پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔

جے پور: خبر کا اثر، سیاحی مقامات پر نظر آئی پولیس

جے پور میں سیاحتی مقامات پر پولیس اہلکار گشت کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور کورونا گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی کونسلنگ کر رہے ہیں۔ وہیں پولیس کی بات نہ ماننے والے افراد اور کووڈ گائیڈ لائنز کو بالائے طاق رکھنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔

جل محل علاقے میں ٹیم کے ساتھ پہنچے برہمپوری پولیس تھانے کے انچارج نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خاص گفتگو کے دوران بتایا کے سیر و تفریح کے لیے آنے والے لوگوں کو رہنما خطوط کی پاسداری کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے، وہیں گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو گھر واپس روانہ کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں؛ راجستھان حکومت کے خلاف مسلمانوں کی ناراضگی جائز ہے: واجب علی

انہوں نے کہا کہ عوامی مقامات پر جو لوگ بنا ماسک تفریح کے لیے پہنچ رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے لوگوں کو کورونا وائرس گائیڈ لائز کی پاسداری کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے، وہیں دکانداروں کو بھی بھیڑ بھاڑ جمع نہ کرنے تلقین کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.