ETV Bharat / city

جےپور: پولیس محکمے کو ہائی ٹیک گاڑیاں دی گئیں - وزیر اعلی اشوک گہلوت

وزیر اعلی اشوک گہلوت نے پولیس محکمے کو ہائی ٹیک گاڑیاں سپرد کرتے ہوئے انہیں ہرا پرچم دکھا کر روانہ کیا۔

پولیس محکمے کو ہائی ٹیک گاڑیاں دی گئیں
پولیس محکمے کو ہائی ٹیک گاڑیاں دی گئیں
author img

By

Published : Jul 2, 2020, 6:39 PM IST

ریاست راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے پولیس محکمہ کو نئی گاڑیاں سپرد کیں، ان گاڑیوں میں 127 سگمہ موٹرسائیکل اور 70 چیتک فور ویلر شامل ہیں، ان تمام گاڑیوں کے ذریعے کرونا وبا کے دوران ایک ریلی بھی نکالی گئی، اس درمیان پولیس محکمہ کے تمام اعلیٰ افسران اور حکومت کے ذمہ داران موجود رہے۔

پولیس محکمے کو ہائی ٹیک گاڑیاں دی گئیں

جے پور کے ایڈیشنل کمشنر اجے پال لامبہ نے بتایا کہ پولیس کی پرانی گاڑیوں میں جو کیمرے لگے تھے وہ تمام کیمرے پولیس کے ابھے کمانڈ سینٹر سے نہیں جڑے تھے اب ان نئی گاڑیوں کے کیمرے پولیس کے ابھے کمان سینٹر سے جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ' جو نئی گاڑیاں پولیس کو دی گئی ہیں ان میں کافی زیادہ نئے فیچرز ہیں، انہوں نے بتایا کہ کسی جگہ سے کوئی فون آنے پر ہماری پولیس کی گاڑی پہنچ جاتی تھی لیکن پروگرام ختم ہوا یا نہیں اس بارے میں معلومات نہیں ہو پاتی تھی۔

اب اس نئی گاڑی کے ذریعے ہمیں یہ پتہ چلےگا کہ وہ پروگرام کتنی دیر چلا اور کب ختم ہوا، انہوں نے بتایا کی نئی گاڑیوں میں جی پی ایس سسٹم ڈالا گیا ہے اور سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے، جس کے ذریعے ہمیں تمام انفارمیشن ملتی رہیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.