احتجاجی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اس متنازعہ قانون کو واپس لینے کا مطالبہ مرکزی حکومت سے کیا گیا۔ ریلی بعد نماز جمعہ جے پور کے گورنمنٹ ہسپتال چوراہے پر واقع شہید اسمارک سے مختلف تنظیموں کے ذمہ داران کی قیادت میں نکالی گئی اور شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے سول لائن پھاٹک پر واقع گورنر ہاؤس پہنچی۔
اس ریلی میں کثیر تعداد میں خواتین بھی نظر آئیں۔ ریلی کے اختتام پر مختلف تنظیموں کے نمائندوں کی جانب سے صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم بھیجا گیا جس کی کاپی اے ڈی سی کے حوالہ کی گئی۔
میمورینڈم میں متنازعہ قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا اور میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے تنظیموں کے ذمہ داروں نے اس قانون کو آئین کے خلاف قرار دیا۔
ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جبکہ پولیس کی جانب سے سیکوریٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔