ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں واقع ریاست کے سب سے بڑے ریلوے اسٹیشن 'جےپور اسٹیشن' پر ان دنوں جانوروں سے مسافرین پریشان نظر آرہے ہیں۔
اطلاع کے مطابق یہاں رات ہو یا دن جانور گھومتے نظر آتے ہیں لیکن انہیں پکڑنے یا باہر نکالنے والا کوئی نہیں ہوتا۔
جس کی وجہ سے یہاں مسافروں کو کافی زیادہ دقت اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لیکن محکمہ اسٹیشن کی جانب سے پوری طرح اس معاملے پر بے توجہی برتی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: سی اے اے: طلبا کے ساتھ مقامی افراد کا کینڈل مارچ
واضح رہے کہ جے پور اسٹیشن ابھی حال ہی میں سب سے صاف اسٹیشن کا خطاب پا چکا ہے، ٹی وی کے پاپولر شو 'کون بنے گا کروڑ پتی میں' بھی اسٹیشن سے متعلق سوالات پوچھے گئے تھے، لیکن وہیں دوسری جانب محکمہ کی بے توجہی اس ماحول پر داغ لگا رہا ہے۔