ریاست راجستھان کے دارالحکومت شہر شاہجہاں پور میں مرکز کی جانب سے بنائے گئے نئے تین زرعی قوانین کو واپس کرانے کے لیے ہریانا کی سرحد شاہجہاں پور پر کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔
نئے سال کے موقع پر دیر شب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم پہنچی راجستھان اور ہریانہ کی سرحد شاہجہاں پور سرحد پر پہنچی، جہاں راشٹریہ لوک تانترک پارٹی کے سربراہ اور ناگور رکن پارلیمنٹ ہنومان بینیوال بھی موجود تھے اور نئے سال کے جشن پر نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کررہے تھے۔
ہنومان بینیوال اپنے حمایتیوں کے ساتھ میں نئے سال جشن مناتے رہے تھے، جب ان سے اس بارے میں سوال کیا گیا کہ کیا نئے سال کا جشن آپ منا رہے ہیں،تو انہوں نے کہا کہ ہم یہاں پر جشن نہیں منا رہے بلکہ جو کسان احتجاج کے دوران اپنی جان قربان کرچکے ہیں ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
ہنومان بینیوال نے کہا کہ جو تین زرعی قوانین حکومت ہند کی جانب سے بنائے گئے ہیں وہ صحیح نہیں ہیں اس لیے ان قوانین کو واپس لیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر چار جنوری کو کوئی حل نہیں نکلتا تو وہ اس سرحد سے دہلی کوچ کر جائیں گے۔
واضح رہے کہ ہنومان بینیوال کی راشٹریہ لوک تانترک پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں مرکزی حکومت کو اپنی حمایت دی تھی اور ابھی حال ہی میں کسان زرعی قوانین کی مخالفت کرتے ہوئے اپنی حمایت واپس لے لی ہے۔