ETV Bharat / city

ناگور: پٹاخے کی وجہ آتشزدگی - راجستھان کی خبریں

راجستھان کے ناگور ضلع ہیڈکوارٹر کے امر سنگھ کالونی میں آگ لگنے کی وجہ سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ مقامی باشندوں نے فائربرگیڈ اور ناگور پولیس کو اس آتشزدگی کی اطلاع دی۔

پٹاخے کی وجہ آتشزدگی
پٹاخے کی وجہ آتشزدگی
author img

By

Published : Nov 6, 2021, 8:06 PM IST

راجستھان کے ناگور ضلع ہیڈکوارٹر کے امر سنگھ کالونی میں جمعہ کے روز پٹاخے کی وجہ سے آگ لگ گئی۔

اس آتشزدگی میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ مقامی باشندوں نے فائر برگیڈ ٹیم اور ناگور پولیس کو اس حادثے کی اطلاع دی جس کے بعد فائر برگیڈ ٹیم اور ناگور کوتوالی پولیس موقع پر پہنچی۔

پٹاخے کی وجہ آتشزدگی

کافی مشقت کے بعد آگ پر پوری طرح سے قابو پا لیا گیا۔ فی الحال پولیس اس بات کا پتہ لگا رہی ہے کہ آخر آگ کس طرح سے لگی۔

یہ بھی پڑھیں:جے پور: مدرسہ پیرا ٹیچرز نے شہید اسمارک کا چکر لگایا

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں کوئی آتا نہیں ہے۔ یہاں پر سیوریج لائن کے لیے کام میں لیے جانے والے پلاسٹک کے پائپ رکھے ہوئے تھے، ان پائپز میں آگ لگ گئی۔ جب ہم لوگوں کو دھوا نظر آیا تو ہم لوگوں نے فائر بریگیڈ اور کوتوالی پولیس کو اطلاع دی۔

وہیں آگ لگنے کے اس پورے معاملے کو لے کر کوتوالی پولیس کے انچارج برجیندر سنگھ نے میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ جیسے ہی ہم لوگوں کو آگ لگنے کی اطلاع ملی ہم لوگ فورا ہی موقع پر پہنچے اور آپ پر قابو پا لیا۔

ان کا کہنا ہے آگ لگنے کی وجہ کتنا نقصان ہوا ہے یہ تو تحقیقات کے بعد ہی بتایا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.